ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دس سال قید کی سزا کاٹ چکے مسلم قیدیوں اور تملینس کے رہائی کا مطالبہ، ایس ڈی پی آئی کا جیل بھرو احتجاجی مظاہرہ

دس سال قید کی سزا کاٹ چکے مسلم قیدیوں اور تملینس کے رہائی کا مطالبہ، ایس ڈی پی آئی کا جیل بھرو احتجاجی مظاہرہ

Mon, 03 Jan 2022 18:57:50    S.O. News Service

کوئمبتور،3؍جنوری (ایس اون یوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) تمل ناڈو کے ریاستی صدر نیلائی محمد مبارک کی صدارت میں 2جنوری2022کو اکاڈم، کوئمبتور شہر میں تمل ناڈو میں دس سال قید کی سزا کاٹ چکے مسلم قیدیوں اور 7تملینس کے رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے جیل بھرو احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی صدر نیلائی محمد مبارک نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی آنجہانی انا درائی کے 113ویں پیدائش کے موقع پر تمل ناڈو حکومت کی طرف سے 700سے عمر قید کی سزا پانے والے قیدیوں کی رہائی کے تعلق سے جاری کردہ جی او سے ان لوگوں کو سخت مایوسی ہوئی ہے جنہوں نے اس موقع پر مسلم قیدیوں اور 7تملینس کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس امتیازی حکم نامے کو منسوخ کرنے اور ہمدردی کے ساتھ تمام کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ ایس ڈی پی آئی سمیت دیگر کئی پارٹیوں اور تنظیموں نے کیا تھا۔ اس ضمن میں تمل ناڈو وزیر اعلی نے چنئی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج این آدی ناتھن کی سر براہی میں چھ رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کی رائے ہے کہ تمل ناڈو حکومت نے عمر قید کے قیدیوں کی رہائی سے متعلق پہلے جو حکم نامہ جاری کیاہے اسے منسوخ کیے بغیر سفارشی کمیٹی کا قیام درست طریقہ کار نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کی رہنمائی اور آئین کے آرٹیکل 161کے تحت مسلم قیدیوں سمیت تمام عمر قیدیوں کی رہائی نیا آرڈیننس جاری کرنے سے ہی ممکن ہوگی۔ لہذا، ایس ڈی پی آئی حکومت تمل ناڈو سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس بار بھی مسلم برادری کو مایوس کئے بغیردس سال جیل کی سزا کاٹ چکے مسلم عمر قید سزا یافتوں اور سات تملینس کو رہا کرنے کے اقدامات کرے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر نیلائی مبارک نے بتایا کہ اسی مطالبے کو لیکر پارٹی کی جانب سے مدورائی میں 9جنوری اور نیلائی میں 20جنوری اور چنئی شہر میں فروری کے ماہ میں جیل بھرو احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جائے گا۔ کوئمبتور میں ہوئے اس احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری نظام محی الدین، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی جنرل سکریٹری محی الدین عبدالقادر، وی سی کے پارٹی ایم ایل اے، ایس ایس بالاجی، مئی 17تنظیم کے کوآرڈنیٹر ترومروگن گاندھی، سینئر اڈوکیٹ اور این سی ایچ آر او ریاستی صدر بھوانی پا موہن اور ڈی کے پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری راما کرشنن، ایس ڈی پی آئی کوئمبتور ضلعی جنر ل سکریٹری عبدالقادر سمیت ہزاروں پارٹی کارکنان شریک رہے۔


Share: